نئی دہلی3مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے اطلاعات ونشریات کی مرکزی وزیراسمرتی ایرانی کے کام کے طریق کار پر سوال اٹھاتے ہوئے آج الزام لگایا کہ ان کی من مانی اور’’سنکی پن‘‘کا خمیازہ دوردرشن اور ریڈیو کے ملازمین کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجیوالا نے ٹوئٹر پر وزیر سے آٹھ سوال پوچھے ہیں اورکہاہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ان پر خاموش کیوں ہیں۔انہوں نے ہندوستانی انفارمیشن سروس (آئی آئی ایس )کے حکام کا وسیع پیمانے پر تبادلہ کیے جانے، گوا میں منعقد بین الاقوامی فلم فیسٹول کی نشریات کام دوردرشن کے بجائے ایک نجی کمپنی کودینے اوردوردرشن اور ریڈیو کے ملازمین کی تنخواہ روکے جانے پرسوال کھڑے کیے ہیں۔